the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
دہلی کے وسنت کنج میں ڈی ڈی اے پارک کے سامنے کوڑے دان میں زندہ مارٹر سیل ملنے سے ہلچل مچ گئی۔ پولیس نے احتیاطاً پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور جہاں پر مارٹر ملا ہے، اس جگہ کے آنے جانے والے راستے سیل کر دیئے ہیں۔ ساتھ ہی بم کو ناکارہ بنانے والا دستہ، این ایس جی، قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

معلومات کے مطابق پولیس نے جس بیگ میں زندہ مارٹر ملا ہے اسے اپنے قبضے میں لیا ہے، لیکن مارٹر سیل کو ابھی تک ڈیفیوز نہیں کیا جا سکا ہے۔ مارٹر سیل کو ڈیفیوز کرنے کے لئے اور بھی ایکسپرٹس کی ٹیمیں بلائی گئی ہیں۔ تفتیشی ایجنسیاں اس مارٹر سے منسلک سارے پہلوؤں کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ وہ یہ



بھی پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہیں کہ کہیں یہ بیگ کسی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے تحت تو یہاں رکھا تو نہیں گیا تھا۔

پولیس نے کہا کہ پرانے اور زنگ آلود اس مارٹر کو 'بم بلینکٹ' سے ڈھک دیا گیا ہے تاکہ اس میں اتفاقی طورپر کوئی دھماکہ نہ ہو جائے۔ دراصل، ہفتہ کی صبح تقریبا آٹھ بجے پولیس پی سی آر کو ایک نامعلوم شخص کی کال آتی ہے کہ وسنت وہار علاقے میں ایک كوڑے دان کے قریب ایک مشتبہ بیگ پڑا ہے۔ اس کے بعد پی سی آر وین موقع پر پہنچتی ہے اور پھر پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اس کی اطلاع دیتی ہے۔ اس کے فورا بعد موقع پر بم ڈسپوزل دستہ پہنچتا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں صاف ہوا ہے کہ بیگ میں مارٹر سیل ہے، حالانکہ یہ مارٹر سیل کافی پرانا بتایا جا رہا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.